دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے جمعہ کو سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے مبینہ طور پر پاکستان کو خفیہ اطلاعات افشا کرنے کے الزام میں وزارت خارجہ کے ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ شری کرشن نام کے ملزم ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ اسے آئی ایس آئی کے ایک رکن نے ’ہنی ٹریپ‘ میں پھنسایا تھا، جس نے خود کا نام پونم شرما بتایا تھا۔
Published: undefined
شری کرشن نام کے ملزم ڈرائیور کو جواہر لال نہرو بھون سے پکڑا گیا اور ایسا شبہ ہے کہ اس نے کافی حساس جانکاریاں پاکستان کو بھیجی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ پیسوں کے بدلے پاکستان کو خفیہ اطلاعات اور خفیہ دستاویزات مہیا کراتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ جس شخص کو جانکاری دیتا تھا، وہ پونم شرما یا پوجا نام سے جڑا ہوا تھا۔ یہ معاملہ ہنی ٹریپ کا مانا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر پولیس نے وزارت خارجہ کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ڈرائیور پاکستان کی ایک خاتون جاسوس کو وزارت خارجہ سے جڑی جانکاریاں بھیج رہا تھا۔ وہ پونم شرما نام کی جس خاتون کے رابطے میں تھا، وہ بتاتی تھی کہ وہ کولکاتا میں رہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنٹ ہے۔ معاملے میں ابھی تک وزارت خارجہ کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز