اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کے مارے جانے کے واقعہ میں مطلوب ایک دیگر ملزم کو پولیس نے منگل کو گرفتار کرلیا۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کسان قتل واقعہ کے ایک دیگر مطلوب ملزم شیکھر بھارتی کو کھیری پولیس کی کرائم برانچ نے لکھنؤ کے اے پی سین روڈ سے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شیکھر بھارتی کو سی جے ایم عدالت میں پیش کر کے 14دنوں کی پولیس ریمانڈ مانگی گئی لیکن عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں لیتے ہوئے سماعت کے لئے بدھ کا دن طے کیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ شیکھر بھارتی لکھیم پور واقعہ کے کلیدی ملزم آشیش مشر کے دوست انکت داس کی کار کا ڈرائیور ہے۔ واضح رہے اس معاملہ میں مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کا بیٹا آشیش مشرا پہلے ہی پولیس حراست میں ہے۔ آشیش مشر ا کو پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے بلایا تھا اور جب وہ پولیس کے سوالوں کے جواب اطمینان بخش نہیں دے پایا تو پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا تھا۔
Published: undefined
احتاج کر رہے کسانوں اور مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ جس گاڑی نے چار کسانوں کو روندا ہے اس میں آ شیش مشرا موجود تھا جبکہ آشیش اور اس کے والد اس الزام کی تردید کر رہے ہیں لیکن آشیش پولیس کو یہ اطمینان دلانے میں ناکام رہا کہ وہ تشدد کے وقت واردات کی جگہ موجود نہیں تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined