قومی خبریں

یوپی کے سرکاری محکمے میں نافذ ہوا ڈریس کوڈ، سفید قمیض اور فارمل بلیزر پہننے کا فرمان

یوپی کے محکمۂ ریونیو نے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ نافذ کیا ہے جس میں سفید قمیض، بلیزر اور محکمہ کا نشان لازمی ہوگا، جس سے فیلڈ میں شناخت آسان ہوگی اور عوام کا بھروسہ بڑھے گا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے محکمہ محصولات (ریونیو) نے اپنے ملازمین کے لیے ایک نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت ملازمین کو سفید رنگ کی قمیض اور فارمل بلیزر پہننا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلیزر اور قمیض پر محکمہ کی علامت بھی لگانا ضروری ہوگی۔ یہ ڈریس کوڈ محکمہ کے تیسری درجے کے فیلڈ افسران جیسے کہ لیکھ پال، امین، ریونیو انسپکٹر اور نائب تحصیلداروں پر نافذ العمل ہوگا۔

Published: undefined

محکمہ کا ماننا ہے کہ اس ڈریس کوڈ کے نفاذ سے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کی شناخت آسان ہو جائے گی اور عوامی سطح پر ان کے ساتھ بہتر رویے کی امید ہے۔ محکمہ کا یہ بھی خیال ہے کہ اس قدم سے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے حادثات اور دیگر ناخوشگوار واقعات میں کمی آئے گی۔

ریونیو محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ فیلڈ سٹاف کو عموماً عوام سے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ لوگ ان کی شناخت میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اب یونیفارم اور محکمہ کے علامتی نشان کے باعث ان کی پہچان زیادہ آسان ہوگی اور عام عوام ان پر زیادہ بھروسہ کریں گے۔

Published: undefined

اس حوالے سے ریونیو محکمہ کے خصوصی افسر سنیل کمار جھا نے صوبے کے تمام کمشنروں اور ضلعی افسران کو ہدایات بھیج دی ہیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نشان کا استعمال کمشنر، ضلعی افسران اور ان کے دفتر کے عملے کے ذریعے خط و کتابت اور دیگر تحریری کاموں میں کیا جا سکتا ہے۔

مزید یہ کہ محکمہ کے تیسری درجے کے افسران جیسے لیکھ پال، امین، اور ریونیو انسپکٹرز کو اپنی یونیفارم پر محکمہ کا علامتی نشان پہننا ہوگا تاکہ ان کی شناخت ہر جگہ آسانی سے ہو سکے اور وہ اپنے کام کو مزید مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined