قومی خبریں

ڈی آر ڈی او نے دیسی ساختہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل 'پرلے' کا کامیاب تجربہ کیا

ڈی آر ڈی او نے ایک ریلیز میں کہا کہ مشن نے اپنے تمام مقاصد کو پورا کیا ہے اور تمام ذیلی نظاموں نے اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر /
تصویر ٹوئٹر /  

حیدرآباد: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کے روز اوڈیشہ کے ساحلی ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے دیسی ساختہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل 'پرلے' کا کامیاب تجربہ کیا۔ ڈی آر ڈی او نے ایک ریلیز میں کہا کہ مشن نے اپنے تمام مقاصد کو پورا کیا ہے اور تمام ذیلی نظاموں نے اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Published: undefined

نیا میزائل مطلوبہ نیم بیلسٹک رفتار، کنٹرول، رہنمائی اور مشن الگورتھم کی توثیق کرتے ہوئے، اعلی درجے کے پیمانہ کے ساتھ مقررہ ہدف تک پہنچ گیا۔ یہ میزائل ٹھوس پروپیلنٹ راکٹ موٹر اور بیشتر نئی ٹیکنالوجیز سے چلایا جاسکتا ہے۔ میزائل کی رینج 150-500 کلومیٹر ہے اور اسے موبائل لانچر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ میزائل گائیڈنس سسٹم میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم ہے۔

Published: undefined

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور متعلقہ ٹیموں کو اس پہلی پرواز کے تجربہ پر مبارکباد دی۔انہوں نے تیز رفتار ترقی اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدید میزائل کے کامیاب لانچنگ کے لیے ڈی آر ڈی او کی ستائش بھی کی۔

Published: undefined

سکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی اور ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے متعلقہ ٹیم کی ستائش کی اور کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی نسل کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے اور اس کی شمولیت سے مسلح افواج کو درکار حوصلہ ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined