بغیر پائلٹ والے جنگی طیارہ تیار کرنے کی سمت میں ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ڈی آر ڈی او نے جمعہ کے روز آٹونومس فلائنگ وِنگ ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر کے پہلے ایئرکرافٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس طیارہ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بغیر پائلٹ کے پرواز بھر سکتا ہے۔ یہ ٹیک آف سے لے کر لینڈنگ تک کا پورا عمل بغیر کسی مدد کے انجام دے سکتا ہے۔
Published: undefined
ڈی آر ڈی او نے ایک بیان میں بتایا کہ اس تجربہ کو جمعہ کے روز کرناٹک کے چتردرگ واقع ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج میں کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ بغیر پائلٹ ہوائی جہاز یعنی اَن مینڈ ایریل وہیکل (یو اے وی) کو آٹونومس فلائنگ وِنگ ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر کہا جاتا ہے۔ مرکزی وزارت دفاع نے اس تعلق سے کہا کہ طیارہ پوری طرح سے آٹونومس موڈ میں چلایا گیا تھا۔ ایئرکرافٹ نے ایک کامیاب پرواز بھری جس میں ٹیک آف، وے پوائنٹ نیوی گیشن اور اسموتھ ٹچ ڈاؤن شامل ہیں۔ یہ طیارہ مستقبل میں بغیر پائلٹ کے چلنے والے طیاروں کو تیار کرنے کی سمت میں ایک سنگ میل ہے۔
Published: undefined
ڈی آر ڈی او کا کہنا ہے کہ اس بغیر پائلٹ کے ایئرکرافٹ نے کامیاب پرواز بھری جو انتہائی مسرت آمیز ہے۔ طیارہ نے خود ہی اس تجربہ کو انجام دیا جو کہ اسٹریٹجک ڈیفنس ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی سمت میں اہم قدم ہے۔ اس ایئرکرافٹ کو بنگلورو واقع ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی ای) نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اے ڈی ای دراصل ڈی آر ڈی او کے تحت ایک اہم ریسرچ لیباریٹری ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اس کامیاب تجربہ کے لیےڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined