ممبئی: خود کو سرخیوں میں لانے کے لیے خود ہی اپنی موت کی خبر پھیلانے والی پونم پانڈے کو اب اس کا پبلیسٹی اسٹنٹ بھاری پڑنے لگا ہے۔ ایک جانب اس کے مداح اور فلم و ٹی وی انڈسٹری کے لوگ اس کے خلاف مورچہ کھولے ہوئے ہیں تو وہیں اب ’آل انڈین سینے ورکرس ایسوسی ایسشن‘ کی جانب سے پونم پانڈے کے خلاف پولیس سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایڈووکیٹ علی کاشف خان دیشمکھ نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے پونم پانڈے کی منیجر نکیتا شرما اور Hautterfly نامی ایجنسی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 471، 420، 120بی اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے۔
Published: undefined
’آل انڈین سینے ورکرس ایسوسی ایشن‘ نے ممبئی پولیس کو ایک مکتوب لکھا ہے۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے ذریعے شیئر کیے گئے مکتوب کے مطابق ایسوسی ایشن نے پولیس سے پونم پانڈے کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ ’سروائیکل کینسر‘ کی وجہ سے پونم پانڈے کی موت کی جھٹی خبر نے انڈین فلم انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا تھا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ جعلی خبر ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے ایک پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے پھیلائی تھی، جس کی تصدیق ان کے منیجر نے کی ہے۔ اس جعلی خبر نے ان تمام ہندوستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جنہوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے پبلیسٹی پرموشن کے لیے جھوٹی خبر پھیلانے کے لیے پونم پانڈے اور اس کے مینیجر دونوں کے خلاف برائے مہربانی ایف آئی آر درج کی جائے۔‘‘
Published: undefined
ایسوسی ایشن نے اپنے مکتوب میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’پونم پانڈے اور ان کے منیجر کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ کوئی بھی ایسی جعلی خبریں نہ پھیلائے۔‘‘ ایسوسی ایشن کے مطابق ’’ جذباتی قدروں کو مقدم رکنھے والی ہماری انڈین فلم انڈسٹری میں اتنا سستا پروموشن بالکل بھی برداشت کے قابل نہیں ہے۔‘‘ جبکہ ایڈووکیٹ علی کاشف خان دیشمکھ نے اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سروائیکل کینسر کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے معاملے پر پونم پانڈے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفععہ 417, 420, 120بی اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined