اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے بدھ کے روز ڈاکٹر کفیل خان کو ممبئی میں گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد ڈاکٹر کفیل کو ممبئی کے سہر پولس اسٹیشن میں پولس نگرانی میں رکھا گیا جہاں سے اتر پردیش لے جایا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرہ میں اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ اس مظاہرے کے تقریباً ایک مہینہ گزر چکا ہے، گویا کہ بیان دیے جانے کے ایک مہینے بعد ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Published: undefined
دراصل 12 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انھوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے مظاہرے میں ایک تقریر کی تھی جس کے بعد 13 دسمبر کو ان کے خلاف علی گڑھ کے سول لائنس پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے کے تحت کیس درج کیا گیا۔ اسی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے اتر پردیش ایس ٹی ایف نے ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کفیل کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریباً 600 طلبا کو خطاب کیا تھا۔ اس دوران انھوں نے شہریت قانون کو لے کر اشتعال انگیز بیان دیا۔ کفیل خان جمعرات کو ممبئی واقع ’ممبئی باغ‘ میں ہو رہے غیر معینہ مدت کے دھرنا میں شامل ہونے کے لیے وہاں گئے تھے۔ ’ممبئی باغ‘ میں آج (30 جنوری) 11 بجے انھیں پہنچنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایس ٹی ایف کی ٹیم انھیں لے کر لکھنؤ پہنچ چکی ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ اے ایم یو میں تقریر دیتے ہوئے انھوں نے بغیر نام لیے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کفیل خان نے ماحول کو زہر آلود کرنے کی کوشش کی۔ فی الحال اتر پردیش لائے جانے کے بعد ایس ٹی ایف ان سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ غور طلب ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کو سال 2017 میں گورکھپور کے بی آر ڈی کالج میں بچوں کی موت پر لاپروائی برتنے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔ کفیل خان کو یو پی پولس نے گرفتاری بھی کیا تھا، حالانکہ جانچ میں وہ بے قصور پائے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز