نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کورونا بحران کے اس دور میں ڈاکٹروں کے کام کی ستائش کرتے ہوئے سماج میں نفرت پھیلانے والی ملزمہ کانپور میڈیکل کالج کی ڈاکٹر آرتی لال چندانی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 02 Jun 2020, 4:11 PM IST
دانش علی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ "ڈاکٹر کا پیشہ ہمیشہ موقر رہا ہے۔ کورونا وبا کے وقت ڈاکٹر ہی حقیقی ہیرو ہیں لیکن کانپور میڈیکل کالج کی ڈاکٹر آرتی لال چندانی اس پیشے پر دھبہ ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو دہشت گرد کہہ کر نفرت پھیلانے والی اس ڈاکٹر کو ضرور گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاست کے پولس ڈئریکٹر جنرل سے انھیں گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Published: 02 Jun 2020, 4:11 PM IST
غورطلب ہے کہ ڈاکٹر آرتی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک مخصوص طبقے کے افراد کے بارے میں کہتی ہیں کہ "کہنا نہیں چاہیے، لیکن یہ دہشت گرد ہیں اور ان کو ہم وی آئی پی ٹریٹمنٹ دے رہے ہیں۔ اپنے وسائل کو بے کار کر رہے ہیں۔ اپنے ڈاکٹروں کو بیمار کر رہے ہیں۔ ان کے لیے ہم 100 پی پی ای کٹ خراب کر رہے ہیں جبکہ ایک کٹ پر حکومت دو ہزار سے ڈھائی ہزار روپیے خرچ کر رہی ہے۔" اس ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی کچھ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہی ہیں۔ اس میں ان کا براہ راست اشارہ تبلیغی جماعت سے منسلک افراد کی طرف تھا۔ اس معاملے میں کئی مسلم تنظیموں نے ڈاکٹر آرتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 02 Jun 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jun 2020, 4:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز