ممبئی سے ایک اچھی خبر یہ آ رہی ہے کہ کل ایک دن میں کورونا کےمعاملوں میں 20 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے اور یہ کمی ایک دن کی نہیں ہے بلکہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے کورونا کے معاملوں میں پچاس فیصد کی کمی درج ہوچکی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے ہفتہ کے روز ممبئی میں 5,888نئے معاملہ رپورٹ ہوئے ہیں جو 4 اپریل کو سب سے زیادہ11,163 سے آدھےتھے یعنی یہ گزشتہ تین ہفتوں میں سب سے کم ہے اور اگر اس کمی کو فیصد میں دیکھیں تو یہ پچاس فیصد کی کمی ہے ۔ واضح رہےکہ 19 اپریل سے مستقل یہ تعداد آ ٹھ ہزار کےآس پاس تھی۔ ویسے تو لاک ڈاؤن کے بعد سے ریاست مہاراشٹر میں بھی کورونا کے نئے معاملوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
Published: undefined
ریاست مہاراشٹر میں کورونا کا قہر سب سے زیادہ اور سب سے خطرناک تھا لیکن ریاستی حکومت کےبروقت اقدام کے نتائج اب نظر آ رہےہیں۔ ریاست میں کورونا متاثر ہونےکی شرح میں بھی 15 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا سےایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئی تھیں لیکن اس میں بھی کمی کا رجحان ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نےریاست میں لاک ڈاؤن کا نام نہیں لیاتھا لیکن جو پابندیاں عائد تھیں وہ لاک ڈاؤن جیسی ہی تھیں ۔ ادھو نےریاست میں سخت پابندیاں نافذکی ہوئی ہیں اور اس پرسختی سےعمل کیا جارہا ہے۔حزب اختلاف بی جےپی نے ادھو ٹھاکرےکی سخت تنقید کی ہے لیکن عوام کا ساتھ انہیں نہیں ملتا نظر آ رہا کیونکہ عوام ایسے ماحول میں سیاست کرنےوالوں کےساتھ کھڑی نہیں ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined