اترپردیش کے سابق وزیراعلی کلیان سنگھ اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی اوما بھارتی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 5 اگست کو ہونے والے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کریں گے، لیکن سابق ڈپٹی وزیراعظم لال کرشن آڈوانی اور سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی کے اس موقع پر موجود رہنے کے امکانات کم ہیں۔
Published: undefined
کلیان سنگھ نے سنیچر کو لکھنؤ میں اعلان کیا کہ وہ بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کے لئے 4 اگست کو ایودھیا پہنچ جائیں گے۔ بابری مسجد ڈھانے کے ملزم بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ نے کہا کہ بابری مسجد کو ڈھانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے اور ان کو سیاسی سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری آخری خواہش ہے کہ میں جیتے جی رام مندر دیکھ سکوں۔‘‘
Published: undefined
اس دوران بابری مسجد ڈھانے کی ایک اورملزمہ اوما بھارتی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ تقریب میں حصہ لینے کے لئے چار اگست کو ایودھیا پہنچ جائیں گی۔
Published: undefined
حالانکہ سابق ڈپٹی اعظم لال کرشن آڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کے ’بھومی پوجن‘ پروگرام میں حصہ لینے کے سلسلے میں اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ مہمانوں کی فہرست میں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سنگھ کے کئی بڑے لیڈر اور سنت شامل ہیں۔ ان میں لال کرشن آڈوانی، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، سادھوی رتمبھرا، ونے کٹیار اور ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined