صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند ہلدوانی میں پولیس فائرنگ اور بربریت کے شکار ہونے والے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ وہاں امداد اور بازآباد کاری کا کام شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
جمعیۃ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق، مولانا ارشد مدنی نے ہلدوانی میں پولیس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ظلم و بربریت کی ایک طویل تاریخ ہے، ملیانہ ہو یا ہاشم پورہ، مرادآباد ہو یا ہلدوانی، ہر جگہ پولیس کا ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے۔ حالانکہ پولیس کا کام امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے پولیس امن قائم رکھنے کے بجائے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ایک فریق جیسا سلوک کرتی ہے۔
Published: undefined
مولانا مدنی نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ انصاف کے دوہرے پیمانے سے انتشار اور تباہی کے راستے کھلتے ہیں، اس لیے قانون کا پیمانہ سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے اور کسی بھی شہری کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ نہ تو ملک کا آئین اور نہ ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک خوف اور دہشت پر نہیں بلکہ عدل و انصاف پر چلتا ہے اور ترقی کرتا ہے۔ اگر ملک کی ایک بڑی آبادی غیر محفوظ محسوس کرنے لگے تو یہ انتہائی خطرناک اور مایوس کن ہے۔ یاد رکھیں کسی بھی ملک کی ترقی کا معیار جمہوری نظام اور مساوات کے ذریعے ہی طے کیا جا سکتا ہے، محض دعوے کچھ نہیں کرتے۔
Published: undefined
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پیدا کرنے کی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی مایوس کن اور مہلک ہو چکے ہیں، لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، امید افزا بات یہ ہے کہ اتنے مظالم کے باوجود سب سے زیادہ ملک کے عوام فرقہ واریت کے خلاف ہیں، ہم ایک زندہ معاشرہ ہیں اور زندہ معاشرہ حالات کے رحم و کرم پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اپنے کردار سے حالات بدلتا ہے۔ یہ ہماری آزمائش کا وقت ہے اس لیے ہمیں کسی بھی موقع پر اپنے دین، ایمان، صبر، امید اور استقامت سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ امتحان کی گھڑیاں آتی رہتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined