قومی خبریں

’ڈبل انجن حکومت نے کیا ڈبل ظلم، میرا ہندوستان ایسا نہیں تھا‘

راہل گاندھی نے بہار میں ریلوے بھرتی کا امتحان دینے والے امیدواروں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اپنے حق کا روزگار مانگنے کے لیے ڈبل انجن حکومت نے کیا ڈبل ظلم۔ میرا ہندوستان ایسا نہیں تھا۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia inc.in

بہار میں ریلوے بھرتی سے متعلق گروپ ڈی اور این ٹی پی سی امتحان کے ریزلٹ کے بعد ریاست کے الگ الگ اضلاع میں امیدواروں کا مظاہرہ پیر کی شب سے ہی جاری ہے۔ راجدھانی پٹنہ، نالندہ، نوادہ، بکسر اور آرہ وغیرہ میں کئی مقامات پر منگل کی صبح حکومت کے خلاف امتحان دہندگان کا مظاہرہ زوروں پر نظر آیا۔ کئی جگہ ریلوے اسٹیشنوں پر امیدواروں نے ڈیرا ڈال دیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف انتظامیہ کی سخت کارروائی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں اور راجدھانی پٹنہ میں آنسو گیس کے گولے و پانی کی بوچھار کیے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امیدواروں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے ’’اپنے حق کا روزگار مانگنے کے لیے ڈبل انجن حکومت نے کیا ڈبل ظلم۔ میرا ہندوستان ایسا نہیں تھا۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی ’اے این آئی‘ کے ذریعہ جاری کردہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین پر آنسو گیس کا گولا داغا جا رہا ہے اور پانی کی بوچھار بھی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دراصل ناراض امتحان دہندگان کا الزام ہے کہ ریلوے بھرتی بورڈ نے امتحان کے بعد ضابطوں میں تبدیل کی جو کسی بھی طرح درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ امیدواروں کا الزام ہے کہ اس بھرتی میں پیسوں کا جم کر کھیل چلا ہے۔ امتحان دہندگان کے حق میں کانگریس کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی نے بھی آواز اٹھانی شروع کر دی ہے اور بہار کی نتیش حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی ترجمان چترنجن گگن نے ایک پریس جاری کر طلبا کے مظاہرہ کو لے کر مرکز اور بہار حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ آر جے ڈی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ این ڈی اے کی حکومت بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ لگاتار کھلواڑ کر رہی ہے۔ ایک طرف سرکاری سروسز میں لگاتار کٹوتی کی جا رہی ہے، اور دوسری طرف لاکھوں خالی جگہوں کے باوجود قصداً بحالی کے عمل کو لٹکایا اور الجھایا جاتا ہے۔ اپنے مطالبات کو لے کر تحریک کر رہے طلبا پر کی جا رہی کارروائی کی آر جے ڈی نے سخت مذمت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined