دہلی-این سی آر کی ہوا پچھلے کچھ دنوں سے زہریلی بنی ہوئی ہے۔ ادھر فضائی آلودگی کے ساتھ دھند نے بھی عوام کے لیے دہری پریشانی لادی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی کے شاہدرہ میں جمعرات یعنی آج سب سے زیادہ ہوا کے معیار کا انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، دارالحکومت میں شام 6 بجے اوسط AQI 400 سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ٹی او میں ایئر کوالٹی انڈیکس 'شدید' زمرے میں 442 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ نوئیڈا میں AQI- 469۔ وہیں آنند وہار میں بھی 'شدید' زمرے میں 449 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ دیکگر کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 'شدید' زمرے میں پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ اے قیو آئی صفر سے 50 کے درمیان 'اچھا' ہوتا ہے، 51 سے 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 اور 200 کے درمیان 'اعتدال پسند'، 201 اور 300 کے درمیان 'خراب'، 301 اور 400 کے درمیان 'انتہائی ناقص' اور 401 اور 500 کے درمیان 'شدید' رینج میں سمجھا جاتا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اور دن کے وقت موسم صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی ایسے ہی موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب ہفتہ سے آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined