قومی خبریں

مودی کا پروگرام لائیو ٹیلی کاسٹ نہ کرنے کے سبب دوردرشن کی خاتون افسر معطل

چنئی: وزیراعظم نریندر مودی کے پیر کے روز آئی آئی ٹی مدراس میں ہونے والے پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ نہ کرنے کے الزام میں پرسار بھارتی نے دوردرشن کی ایک خاتون افسر کو معطل کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیراعظم نریندر مودی نے 30 ستمبرکو آئی آئی ٹی مدراس میں سنگاپور۔انڈیا ہیک تھان پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔ پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ششی شیکھر نے اس معاملے میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا، ’پوڑھیگے دوردرشن(ڈی ڈی) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پروگرام) آر وسُومَتی کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ڈی ڈی سینٹرل کے ڈائریکٹر جنرل غوروخوض کر رہے ہیں‘۔

Published: undefined

حکم نامے میں کہا گیا،’سینٹرل سول سروسز(کلاسیفکیشن، کنٹرول اینڈ اپیل) ضابطہ، 1965 کے ضابطہ 10 کے شق(1)کےتحت وسُومَتی کو فوری طور پرمعطل کیا جاتا ہے‘۔ معطلی کے دوران وسُومتی چنئی ہیڈکوارٹر میں رہیں گی اور وہ بلا اجازت ہیڈکوارٹر کو چھوڑ نہیں سکتیں۔

Published: undefined

حالانکہ ان کی معطلی کے حکم نامے میں واضح طور پر وجہ بیان نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق ی ایم مودی کے پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کی ہدایت کے باوجود پروگرام کو نشر نہ کرنے کی وجہ سے ہی انھیں معطل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined