نئی دہلی: دہلی حکومت نے منگل کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھر گھر راشن پہچانے کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریول کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’وزیراعلی گھر گھر راشن اسکیم‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکیم نافذ ہونے پر دہلی کے لوگوں کے لئے گھر گھر راشن پہنچایا جائے گا اور لوگوں کو راشن کی دکان پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Published: undefined
اروند کیجریوال نے بتایا کہ لوگوں کو یہ متبادل دیا جائے گا کہ جو دکان پر جاکر راشن لینا چاہیں، وہ دکان پر جاکر راشحت لے سکتے ہیں اور اگر گھر پر ڈلیوری چاہتے ہیں تو اس کا متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چھ سے سات مہینوں میں راشن کی ہوم ڈلیوری شروع ہوجائے گی۔ ہوم ڈلیوری میں گیہوں کی بجائے آٹا دیا جائے گا۔
Published: undefined
وزیراعلی نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں راشن کی گھر پر ڈلیوری شروع ہوگی، اسی دن مرکزی حکومت کی ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم بھی شروع کردی جائے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں ان کی حکومت نے راشن بندوبست میں کافی اصلاحات کی ہیں۔ کابینہ کا فیصلہ کسی انقلابی فیصلے سے کم نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اب لوگوں کو راشن کی دکان پر نہیں جانا پڑے گا، بلکہ راشن لوگوں کے گھروں میں پہنچایا جائے گا۔ ایف سی آئی کے گودام سے گیہیوں اٹھاکر اس کا آٹا پسوایا جائے گا۔ چاول اور چینی کی پیکنگ کرکے انہیں تقسیم کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined