نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے تقریباً ایک لاکھ پہنچنے اور اس کے انفیکشن سے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی اموات کے باوجود وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ انفیکشن کے معاملے ایک طرف بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مجموعی طور سے 99 ہزار 444 مریضوں میں 71339 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں راجدھانی میں کورونا کی صورت حال اور زیادہ بہتر ہوئی ہے۔ پلازمہ بینک شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر پلازمہ عطیہ کرنے کی بھی دوبارہ اپیل کی۔ کیجریوال نے کہا کہ 25,000 سرگرم کورونا کے مریضوں میں سے 15,000 کا علاج گھر پر کیا جا رہا ہے۔ اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں ملک کا پہلا کورونا پلازمہ بینک کھولا گیا ہے۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ پلازمہ تھیراپی کئی مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں اب روزانہ 20,000 سے 24,000 کورونا جانچ کی جارہی ہے۔ جون مہینے کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا ہے کہ کم جانچ ہونے پر بھی ہر 100 میں سے 35 کورونا پازیٹو آتے تھے لیکن اب اس کی تعداد 100 میں سے 11 ہی ہے۔
Published: undefined
اسپتالوں میں تقریباً 5100 مریض بھرتی ہیں اور تقریباً 10000 بیڈ خالی ہیں۔ اس وقت دہلی میں جانچ اور بیڈ کی کوئی پریشانی نہیں ہے اور ایپ کے ذریعہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کہاں کتنے بیڈ خالی ہیں۔ پلازمہ عطیہ کرنے والوں کی تعداد کم دیکھتے ہوئے وزیراعلی نے کہا ہے کہ اگر پلازمہ عطیہ کرنے والوں کی تعداد نہیں بڑھی تو اسٹاک میں جو پلازمہ رکھا ہے وہ سب ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آگے آکر پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے آگے آئیں۔‘‘
Published: undefined
پلازمہ عطیہ کرنے کے وقت کی تکلیفوں کی افواہوں پر وزیراعلی نے کہا کہ ’’گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی عطیہ دینے والے کو کمزوری آئے گی اور نہ ہی کوئی درد ہوگا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ کسی کو لے کر جائیں گے تو انفیکشن ہوجائے گا، اس معاملے میں واضح کردوں کہ آئی ایل بی ایس ایک غیر کورونا اسپتال ہے۔‘‘
Published: undefined
کیجریوال نے بتایا کہ ’’میری ایک ٹیم ٹھیک ہونے والے سبھی مریضوں کو فون کرکے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ اگر آپ کو فون آئے تو منع نہ کرکے ضرور عطیہ کریں، جتنے بھی اسپتال کورونا کا علاج کر رہے ہیں وہ مریض کے ٹھیک ہونے پر اس کی کاؤنسیلنگ کریں اور اسے بتائیں کہ وہ ٹھیک ہوکر پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے۔ میری سبھی آر ڈبلیو اے سے درخواست ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کرنے والے شخص کا بڑے پیمانے پر ان کی عزت افزائی کریں۔
Published: undefined
گزشتہ کچھ دنوں میں دہلی میں انفیکشن سے متاثروں کی روزانہ کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور اب مجموعی معاملوں میں قومی راجدھانی تیسرے مقام پر آگئی ہے جبکہ اس سے پہلے یہ دوسرے نمبر پر تھی۔ دہلی میں 23 جون کو ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 3947 نئے معاملے سامنے آئے تھے جبکہ پانچ جولائی کو یہ تعداد 2244 تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز