قومی خبریں

ملازمین کو بڑے پریشر کوکر میں مت ڈالو، ورنہ ٹک نہیں پاؤگے، زہریلے ورک کلچر پر 'زوہو' سی ای او کی سخت تنقید

26 سالہ سی اے اینا سیبسٹین پیرائیل کی زیادہ کام کے دباؤ کی وجہ سے موت کے بعد کمپنیوں کو ملازمین کے ساتھ غلط برتاؤ کے لیے بدنامی جھیلنی پڑ رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ارنسٹ اینڈ ینگ انڈیا کی 26 سالہ سی اے اینا سیبسٹین پیرائیل کی زیادہ کام کے دباؤ کے سبب ہوئی موت کے بعد ہندوستانی کمپنیوں کے اوپر ملازمین کے ساتھ غلط برتاؤ کے الزام لگ رہے ہیں اور اپنے 'ورک کلچر' کو لے کر ان کمپنیوں کو بدنامی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ حال ہی میں بجاج فائنانس کے ایک ملازم کی خودکشی کے بعد کمپنیوں پر لگ رہے اس طرح کے الزامات نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی کاروباری دنیا میں عزت کی نظر سے دیکھے جانے والے زوہو سی ای او شریدھر ویمبو نے اس معاملے پر کہا ہے کہ ملازمین کو ایک بڑے سے پریشر کوکر میں ڈال کر کام کروانے والی کمپنیاں لمبی ریس کا گھوڑا ثابت نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کا ماحول کئی چیزوں سے خراب ہوتا ہے۔ اس کے لیے صرف کام کے گھنٹے ذمہ دار نہیں ہیں۔ لوگ کام کے سلسلے میں اپنے کنبہ سے دور آتے ہیں۔ انہیں دفتر پہنچنے میں گھنٹوں برباد کرنے پڑتے ہیں۔ وہ اکیلے پڑ جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں بدقسمتی سے کچھ لوگ ٹوٹ جاتے ہیں۔

Published: undefined

شریدھر ویمبو نے کہا کہ ہمیں اگر اپنی کمپنی کا مستقبل یقینی کرنا ہے تو کام کرنے کا اچھا ماحول بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں قریب 28 سال سے کام کر رہا ہوں اور ابھی اتنے ہی سال اور کرنا چاہتا ہوں۔ مگر اس کے لیے میں اپنے جسم سے کھلواڑ نہیں کر سکتا۔ میں نہیں چاہتا کہ میرا کوئی بھی ملازم ایسا کرے۔

Published: undefined

دراصل کام کے دباؤ کو لے کر یہ بحث اینا سیبسٹین کی موت کے بعد سے شروع ہوئی ہے۔ ان کی والدہ انیتا آگسٹین نے ایوائی انڈیا کے چیئرمین راجیو میمانی کو ای میل لکھ کر زیادہ کام کو بڑھاوا دینے کو بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس معاملے میں ایوائی انڈیا اور راجیو میمانی نے معافی بھی مانگی  اور ساتھ ہی یہ یقین دلایا تھا کہ وہ ملازمین کے مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت نے جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

وہیں اتر پردیش کے جھانسی میں بجاج فائنانس کے لیے کام کرنے والے ترون سکسینہ کی خودکشی کی بھی خبر آئی ہے۔ ایسا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے زیادہ کام کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر ہم ای ایم آئی ری کور نہیں کر پاتے ہیں تو اسے ہماری تنخواہ سے کاٹ لیا جاتا ہے۔ اس پر بجاج فائنانس نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثر کنبہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ساتھ ہی ایسا زہریلا ورک کلچر بنانے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined