قومی خبریں

چین کے ساتھ جنگ پر نہ اکسائیں ، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: بی جے پی

’جتنے دیش بھگت کرگل والے ہیں اتنے دیش بھگت ملک کے کسی دوسرے علاقے کے لوگ نہیں ہیں۔ ہم سرحد پر ہیں۔ جب تک ہم زندہ ہیں تب تک پورا ہندوستان زندہ ہے۔ پہلے ہم مریں گے اس کے بعد دیگر ہندوستانی مریں گے‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرگل: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر حاجی عنایت علی نے مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پر جنگ تھوپی گئی تو ملک کو اس وقت دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

Published: 27 Jun 2020, 7:11 PM IST

حاجی عنایت علی، جنہوں نے گزشتہ برس اگست میں پی ڈی پی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی، نے ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ہمیں کبھی بھی (حکومت کو) جنگ کے لئے اکسانا نہیں چاہیے'۔

Published: 27 Jun 2020, 7:11 PM IST

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'لیکن جب کوئی ہم پر جنگ تھوپے گا تو اس وقت ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ بحیثیت لداخی اور ہندوستانی اگر ہمیں ملک کے لئے خون کا ایک ایک قطرہ دینا پڑے گا تو دینا ہوگا'۔ حاجی عنایت نے کہا کہ ضلع کرگل نے ہندوستان کے لئے آج تک جتنی قربانیاں دی ہیں کسی دوسرے علاقے کے لوگوں نے نہیں دی ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 7:11 PM IST

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پورا لداخ ایک سرحدی خطہ ہے۔ قصبہ کرگل سرحد کے بالکل نزدیک ہے۔ یہ بات ہندوستانی حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی یاد رکھنا ہوگی۔ یہاں کی 90 فیصدی آبادی مسلمانوں کی ہے۔ 1947 میں مسلمانوں نے ہی ہندوستان کو کرگل میں ملایا تھا۔ یہاں کے لوگوں نے چمڑے کی کھالیں پہنا کر ہندوستانی فوجیوں کو یہاں پہنچایا تھا۔

Published: 27 Jun 2020, 7:11 PM IST

'جتنے دیش بھگت کرگل والے ہیں اتنے دیش بھگت ملک کے کسی دوسرے علاقے کے لوگ نہیں ہیں۔ ہم سرحد پر ہیں۔ جب تک ہم زندہ ہیں تب تک پورا ہندوستان زندہ ہے۔ پہلے ہم مریں گے اس کے بعد دیگر ہندوستانی مریں گے'۔

Published: 27 Jun 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 7:11 PM IST