نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر سے شروع ہو رہی 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ویکسینیش مہم کے سلسلہ میں کہا کہ ابھی حکومت کے پاس ویکسین دستیاب نہیں ہے، اس لئے لوگ ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔ کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ کورونا کا ٹیکہ فی الحال دستیاب نہیں ہے اس لئے لوگ کل سے ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔ ویکسین آتے ہی ہم تمام لوگوں کو مطلع کر دیں گے۔ مراکز پر بھیڑ لگنے سے سوشل ڈسٹینسنگ خراب ہوگی اور امن و امان میں خلل پڑ سکتا ہے۔ امید ہے کہ ہمیں کل یا پرسوں تک کووڈ شیلڈ کے تین لاکھ ڈوز مل جائیں گے۔ اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، لیکن اس میں بھی تعاون چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہم نے کووڈ شیلڈ اور ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سے تین مہینہ میں 67-67 لاکھ ڈوز کی سپلائی کرنے کے لئے سیڈیول مانگا ہے۔ دہلی کے باشندوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی۔ اگر کمپنیاں وقت سے درکارمقدار میں ویکسین دستیاب کراتی ہیں تو ہم تین مہینہ کے اندر تمام کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ویکسین حفاظتی شیلڈ کا کام کرتی ہے۔ اس لئے تمام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Published: undefined
کیجریوال نے کہا کہ یکم مئی (کل) سے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کا بھی ویکسینیشن شروع ہونا ہے۔ ابھی 45 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کا تو ویکسینیشن چل رہا ہے۔ اب کل سے 18 سے 44 سال کے عمر کے لوگوں کا بھی ویکسینیشن شروع ہونا ہے۔ پورے ملک میں ویکسینیشن کے لئے متعدد لوگوں نے رجسٹریشن کراکے بہت اچھا رسپانس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے پاس ویکسین نہیں پہنچی ہے۔ ویکسین کے لئے ہم مسلسل کمپنی کے رابطہ میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کل یا پرسوں تک ویکسین آجائے گی، ایسا کمپنیوں نے یقین دلایا ہے۔ پہلے کووڈ شیلڈ ویکسین کی تقریباً تین لاکھ خوراک کل یا پرسوں تک آرہی ہیں۔ اس کے بعد اور ویکسین آتی رہے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایک کووڈ شیلڈ اور دوسری کو ویکسین کمپنی ہے۔ ہم نے دونوں کمپنیوں سے شیڈول مانگا ہے کہ وہ آئندہ تین مہینے کے اندر کب کب ویکسین کی سپلائی کرسکتی ہے۔ ہم پوری کوشش کریں گے اور اس کی پوری پلاننگ بھی ہم لوگوں نے کرلی ہے۔ اس کے لئے جو بھی انفراسٹرکچر چاہیے وہ پورا انفراسٹرکچر بھی ہم لوگوں نے تیار کرلیا ہے۔ اب ان پر منحصر کرے گا کہ یہ دونوں کمپنیاں کنتی جلدی ہمیں ویکسین بناکر دیتی ہیں۔
Published: undefined
دہلی کے وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح سے جن کو ویکسین لگ جاتی ہے وہ کافی محفوظ ہوجاتے ہیں۔ ایسا تو نہیں ہے کہ ان کو دوبارہ کورونا نہیں ہوتا لیکن اگر کورونا ہوتا ہے تو وہ جان لیوا نہیں ہوتا ہے، ان کی بیماری سنگین نہیں ہوتی ہے۔ کورونا ویکسین ایک طرح سے سیکورٹی شیلڈ کا کام کرتی ہے۔ آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں یہ بالکل محفوظ ہے۔ اس میں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز