نئے سال کے پہلے دن گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کمی کی خبر سے لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن یہ خوشی سبھی کے لیے نہیں ہے کیونکہ صرف کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
نئے سال کے پہلے دن ملک کی سرکاری آئل کمپنی نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کی تخفیف کا اعلان کر کے گھریلو گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں میں ایک امید ضرور پیدا کر دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ راحت مل سکتی ہے۔ فی الحال 19 کلوگرام والے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں یہ کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد یکم جنوری 2022 سے دہلی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1998.50 روپے، کولکاتا میں 2076 روپے، ممبئی میں 1948.50 روپے، اور چنئی میں 2131 روپے ہو گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے دہلی میں 14.2 کلوگرام کا بغیر سبسیڈی والا گیس سلنڈر 899.50 روپے، کولکاتا میں 926 روپے، ممبئی میں 899.50 روپے اور چنئی میں 915.50 روپے میں ملے گا۔ گزشتہ نومبر ماہ میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور اس کے بعد کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو گیس سلنڈر کی نئی قیمت کا اعلان ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز