اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ عظیم الشان مندر کی تعمیر کے لیے اب بیرون ممالک سے چندہ درکار ہے۔ اسی لیے تو رام مندر کے ٹرسٹ یعنی شری رام جنم بھومی ٹرسٹ نے اب بیرون ممالک سے چندہ لینے کی اجازت حکومت کے متعلقہ محکمہ سے مانگی ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے خزانچی سوامی گووند دیو گری نے بتایا کہ نیاس نے بیرون ملکی چندہ (ریگولیٹری) ایکٹ کے تحت دنیا کے الگ الگ حصوں میں لوگوں کی طرف سے جمع چندہ قبول کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔
Published: undefined
خزانچی سوامی گووند دیو گری نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرسٹ کو ملک بھر میں لوگوں اور الگ الگ اداروں سے بطور عطیہ اب تک 3200 کروڑ روپے سے زیادہ حاصل ہو چکے ہیں۔ رام مندر تعمیر کے لیے بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانیوں نے بھی عطیہ اکٹھا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرسٹ ان عطیات کو اکٹھا کرنا شروع کرے گا۔ اس کے لیے ہم نے بیرون ملکی عطیہ (ریگولیٹری) ایکٹ (ایف سی آر اے) کی اجازت کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ہمیں جلد ہی اجازت مل جائے گی۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے پونے گئے سوامی گری کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کو لگاتار عطیات مل رہے ہیں۔ اب رام مندر کا کام بھی تقریباً پورا ہو گیا ہے۔ لوگ مندر میں تعاون دینے کے لیے پرجوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پیسہ کو لے کر ٹرسٹ کو کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ ہیریٹج ہینڈ ویونگ ریوائیول چیریٹیبل ٹرسٹ اور شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے رام للا کے لیے ’لباس‘ بنانے کے لیے ’دو دھاگے شری رام کے لیے‘ پہل کی شروعات کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز