امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے آخری ہفتے میں ہونے والے ہندوستانی دورے کی تاریخ طے ہو گئی ہے، صدر ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو ہندوستان کے دورے پر ہوں گے، ان کے ساتھ ان کی بیوی میلانيا ٹرمپ بھی ساتھ ہوں گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کے ذریعے یہ معلومات دی گئی ہے۔
Published: undefined
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانيا 24-25 فروری کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے جائیں گے، یہ سفر امریکہ-ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط کرے گگا۔ ساتھ ہی امریکی اور ہندوستانی لوگوں کے درمیان مضبوط اور مستقل تعلقات کو فروغ دے گا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی بیوی کے ساتھ ہندوستان کی دارالحکومت نئی دہلی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دورہ کریں گے۔
Published: undefined
اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ صدر ٹرمپ زیادہ تر اپنا وقت نئی دہلی میں دیں گے، ساتھ ہی تاج محل کا دیدار کرنے آگرہ بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ احمد آباد میں هاؤڈی مودی جیسے ایک پروگرام کو بھی خطاب کر سکتے ہیں، سرکاری ذرائع کا دعوی ہے کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک تجارتی معاہدے پر دستخط ہونا ہے، ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی معاملات سے منسلک افسران فی الحال اس مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined