واشنگٹن: امریکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر پھر سے واپسی ہو گئی ہے۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ مسک نے ایک روز قبل ہی ٹوئٹر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کیا جانا چاہئے؟ ان کے سوال کا جواب دینے والوں میں سے 52 فیصد نے کہا تھا کہ اکاؤنٹ بحال کر دینا چاہئے، جبکہ 48 فیصد اس کے خلاف تھے۔
Published: undefined
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، "عوام نے اپنا جواب دے دیا ہے، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا جائے گا"۔ خیال رہے کہ 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپٹل میں ہنگامہ ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی حد تک اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
Published: undefined
فسادات میں ان کے کردار کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ وہ زیادہ تر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے حامیوں سے بات کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ ہنگامہ آرائی کے فوراً بعد ان پر سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم سے پابندی لگا دی گئی۔ اس کے بعد سے سابق امریکی صدر اپنی سماجی رابطے کی ایپ ٹرتھ سوشل پر سرگرم ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک شروع سے ہی آزادانہ اظہار رائے کے حوالے سے کافی آواز اٹھا رہے ہیں۔ ٹوئٹر خریدنے سے پہلے ہی انہوں نے اس پر پالیسی واضح کر دی تھی۔ ان کا ماننا ہے کہ ہر کسی کو بغیر کسی خوف کے ٹوئٹر پر بات کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے عوام سے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے سے متعلق سوال پوچھا۔
Published: undefined
ایلون مسک نے ٹوئٹر میں آتے ہی بہت کچھ بدل دیا ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے یہ کمپنی 44 بلین امریکی ڈالر میں حاصل کی اور ایک ایک کر کے ایسے فیصلے کیے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ چاہے وہ کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ کو کمپنی سے ہٹانا ہو یا ٹوئٹر میں بڑے پیمانے پر برطرفی ہو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہت سی تبدیلیاں کیں اور آنے والے وقت میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز