قومی خبریں

ڈومینیکا کی ہائی کورٹ نے مفرور ہیرا تاجر میہل چوکسی کو ضمانت دینے سے کیا انکار، عرضی خارج

پی این بی بینک گھوٹالہ میں مطلوب 62 سالہ میہل چوکسی عدالت میں دوبارہ پیر کے روز پیش ہوگا، اس پر غیر قانونی طور پر ڈومینیکا میں داخل ہونے کا الزام ہے

مفرور تاجر میہُل چوکسی / Getty Images
مفرور تاجر میہُل چوکسی / Getty Images Priyanka Parashar

نئی دہلی: ہندوستان میں مفرور قرار دیئے جا چکے ہیرا تاجر میہل چوکسی کو ڈومینیکا کی عدالت سے جمعہ کے روز اس وقت جھٹکا لگا جب ڈومینیکا کی ہائی کورٹ نے اس کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے مفرور تاجر میہل چوکسی کی درخواست ضمانت فرار ہونے کے خطرے کے باعث مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ میہل چوکسی کا ڈومینیکا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عدالت ایسی کوئی شرط عائد نہیں کر سکتی جس سے یہ یقین دہانی کرائی جا سکے کہ وہ فرار نہیں ہوگا۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کے مطابق پی این بی بینک گھوٹالہ میں مطلوب 62 سالہ میہل چوکسی پیر کے روز ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوگا۔ اس پر غیر قانونی طور پر ڈومینیکا میں داخل ہونے کا الزام ہے۔ چوکسی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اسے اغوا کر کے زبردستی وہاں لایا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 23 ​​مئی کو چوکسی پراسرار حالات میں انٹیگوا اور باربوڈا سے لاپتہ ہو گیا تھا اور پھر اسے پڑوسی ملک ڈومینیکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Published: undefined

وہیں، کچھ دن قبل وزارت خارجہ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ مفرور ہیرا تاجر میہل چوکسی ڈومینیکا حکام کی تحویل میں ہے اور وہاں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی چل رہی ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ مفرور افراد کو واپس لانے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہندوستانی حکومت مفرور ہندوستانی تاجروں وجے مالیا اور نیرو مودی کو برطانیہ سے حوالگی کے ذرایعے واپس لانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے تاکہ ان پر یہاں مقدمہ چلایا جا سکے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اقتصادی مجرموں کے موضوع پر برطانیہ - ہندوستان میں گزشتہ ماہ بات چیت ہوئی تھی اور برطانوی فریق کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں فوجداری نظام کی نوعیت کی وجہ سے کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں۔ ایسے لوگوں کی جلد از جلد حوالگی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined