ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر تناؤ کی وجہ سے گھریلو پروازوں کے کرایہ میں اچانک اضافہ کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ دونوں ممالک میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک طرف جہاں پاکستان نے بدھ کے روز اپنی تمام فضائی خدمات کو ملتوی کر دیا تھا، وہیں ہندوستان میں بھی جزوی طور پر فضائی خدمات روکے جانے کی وجہ سے گھریلو کرایہ میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے مغربی علاقوں میں جمعرات کے روز اچانک کرایوں میں اچھال نظر آیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی سے ممبئی کا ایک طرف کا کرایہ 20 ہزار سے شروع ہوا، جو معمول کے کرایہ سے کہیں زیادہ ہے۔ کشیدگی کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے کئی فضائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے، مانا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے کرایہ میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: 01 Mar 2019, 12:09 PM IST
ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان حالات کے پیش نظر ممبئی ایئرپورٹ کی سکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ادھر اسکولوں کے لئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی سے گوا کے درمیان کا کرایہ 12 ہزار تک پہنچ گیا ہے جو معمول کے کرایہ سے تقریباً دو گنا ہے۔ شمالی ہندوستان میں پروازوں کا بحران نظر آ رہا ہے اور لوگوں کو نہایت ہی کم پروازیں میسر ہو پا رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں ہندوستان میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں وہیں پاکستان سے لاہور فضائی اڈے پر کئی مسافروں کے پھنس جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ملک کی فضائی خدمات کو ملتوی رکھا گیا ہے۔
Published: 01 Mar 2019, 12:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Mar 2019, 12:09 PM IST