ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان آج سے گھریلو پروازیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ تقریباً دو مہینے تک پروازوں پر لگی پابندی کو بحال کر دیا گیا۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 4 بج کر 45 منٹ پر پونے کے لیے سب سے پہلی فلائٹ روانہ ہوئی۔ لیکن اس دوران کئی فلائٹس کو کینسل بھی کیا گیا جس سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راجدھانی دہلی سمیت جے پور، لکھنؤ، پٹنہ، احمد آباد، حیدر آباد اور ممبئی میں فلائٹس نے پرواز بھری۔ اس دوران مسافروں کو کچھ مصیبتوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی میں کئی مسافر ایسے رہے جن کی فلائٹ بغیر کسی قبل اطلاع کے منسوخ کر دی گئی۔ جے پور میں بھی مسافروں کو پوچھ تاچھ کے لیے کافی مشکلیں برداشت کرنی پڑیں۔ اس بابت نہ تو فون سے اطلاع دی گئی اور نہ کوئی ایس ایم ایس آیا۔ آن لائن بھی فلائٹ کینسل ہونے کی کوئی خبر نہیں دی گئی تھی۔ سفر نہ کر پانے کے سبب کئی مسافر کافی مایوس نظر آئے۔
Published: undefined
ویسے پورے ملک میں کورونا بحران کی وجہ سے ائیر پورٹ پر حفاظت کا سخت انتظام دیکھنے کو ملا۔ طیارہ مسافروں کو گائیڈ لائن کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے ملازمین کی بھی تعیناتی کی گئی تھی۔ ائیر پورٹ کے اندر جانے سے پہلے مسافروں کا سامان سینیٹائز کیا گیا۔ گائیڈ لائن ے مطابق سبھی مسافر کی انٹری گیٹ پر اسکریننگ ہوئی جس کے بعد ہی انھیں اندر جانے کی اجازت ملی۔ سبھی مسافروں کو ائیرلائن کی طرف سے فیس کور ماسک دیے گئے جسے پہن کر وہ فلائٹ میں بیٹھے۔ وہیں فلائٹ اٹینڈینٹ پی پی ای کِٹ پہنے ہوئے دکھائی دیے۔
Published: undefined
دوسری طرف آندھرا پردیش 26 مئی سے ہوائی خدمات شروع کرے گا جب کہ مغربی بنگال میں ہوائی خدمات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined