نئی دہلی: عوام کو اس وقت مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہو گیا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بدھ کے روز 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر 1053 روپے فی سلنڈر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
Published: undefined
پانچ کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس میں 18 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 8.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد 14.2 کلو والا گھریلو سلنڈر دہلی میں 1053 روپے، کولکاتا میں 1079 روپے، ممبئی 1052.50 روپے میں، چنئی میں 1068.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔
Published: undefined
دریں اثنا، 19 کلو والے کمرشل سلنڈر کی قیمت 6 دنوں میں دوسری بار کم کر دی گئی۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اس سے پہلے یکم جولائی کو 198 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد کئی شہروں میں کٹوتی ہوئی۔ آج ایک بار پھر اس میں 8.50 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد میں یہ سلنڈر 2012.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔
Published: undefined
پچھلے ایک سال میں دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے فی سلنڈر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے دام ایک سال میں 834.50 روپے سے 1053 روپے پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز