جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارلحکومت جموں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ کتوں کے کاٹنے کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں کے محکمہ اینٹی ریبیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے اکثریت کو آوارہ کتوں نے کاٹا ہوتا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے کہا کہ سال رواں کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 4 ہزار 6 سو 49 کیسز درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ کے دوران کتوں کے کاٹنے کے قریب گیارہ ہزار کیسز درج ہوئے تھے۔
Published: undefined
لوگوں کا الزام ہے انتظامیہ کے پاس آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سڑک پر چلنے کے دوران کتے راہگیروں کو ہی نہیں موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں میونسپل کارپوریشن نے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع کر رکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز