کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ان کے الیکشن لڑنے اور ان کے ووٹ دینے کے حق پر سوال کیا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کے بائیولوجیکل والے بیان پرکہا کہ کیا کوئی مافوق الفطرت / خدائی صفات کی حامل ہستی ہندوستان میں شہریت کی اہل ہو سکتی ہے اور اگر نہیں تو کیا اسے ووٹ دینے یا الیکشن لڑنے کا حق ہے؟
Published: undefined
نیوز 18 کو حال ہی میں ایک انٹرویو میں پی ایم مودی نے کہا تھا ان کی پیدائش بائیولوجیکل طور پرنہیں ہوئی بلکہ انہیں بھگوان نے ایک مشن کو پورا کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں حصہ لینے والے خود ساختہ خدائی صفات کے حامل اس ہستی کے دعووں پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ بائیولوجیکل طور پر پیدا نہیں ہوئے ہیں بلکہ انہیں خدا نے ایک مشن کی تکمیل کے لیے بھیجا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پی ایم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ میں بائیولوجیکل طور پر پیدا نہیں ہوا ہوں۔ مجھے یہ توانائی اس لیے مل رہی ہے کہ پرماتما مجھے اپنا کام کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ جب تک میری ماں زندہ تھی، میں سمجھتا تھا کہ شاید مجھے بائیولوجیکل طور پر جنم دیا گیا ہے لیکن ماں کے جانے کے بعد جب میں ان تمام تجربات کو ایک ساتھ دیکھتا ہوں تو میں نے مان چکا ہوں کہ خدا نے مجھے بھیجا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined