کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کی رات ڈاکٹروں کی جانب سے جاری ہڑتال کے بعد ان کے 3 اہم مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کولکاتا پولیس کمشنر ونییت گوئل کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔ تاہم کولکاتا ریپ اور قتل کے خلاف ہڑتال پر بیٹھے ہوئے جونیئر ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی ہڑتال اور مظاہرے جاری رکھیں گے جب تک وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے تمام وعدے مکمل نہیں ہو جاتے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس) کو ہٹانے کا اعلان تو کر دیا، مگر پرنسپل سیکریٹری کو ابھی تک عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، ’جس کی سرپرستی میں محکمہ صحت میں کرپشن ہوتا ہے!‘
Published: undefined
ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اس اعلان کو اپنی ’بنیادی فتح‘ قرار دیا کہ پولیس کمشنر کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کچھ وعدے پورے کر دیے ہیں، مگر ابھی بھی کئی اہم مطالبات زیرِ بحث ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ منگل کو سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہڑتال جاری رکھی جائے یا نہیں؟
پیر کو آر جی کار میڈیکل کالج کی جونیئر ڈاکٹرز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کی طرف سے جو 3 مطالبات قبول کیے گئے ہیں، ان میں پولیس کمشنر کو ہٹانا شامل ہے، لیکن ان کا سب سے اہم مطالبہ پرنسپل سیکریٹری کو ہٹانے کا ہے، جس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حفاظت کے حوالے سے بھی کم بحث ہوئی ہے۔ صرف سی سی ٹی وی کیمروں تک یہ معاملہ محدود نہیں ہے بلکہ ان کے لیے ’خطرے کی روایت‘ کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی تقریر میں مظاہرین سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی اور کہا کہ ڈاکٹرز کے پانچ میں سے 3 اہم مطالبات کو قبول کر لیا گیا ہے اور مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
Published: undefined
مگر جونیئر ڈاکٹرز نے واضح کیا کہ وہ سپریم کورٹ کی سماعت اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے مکمل ہونے تک اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ یہ ہڑتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے آر جی کر میڈیکل کالج کی ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والے ریپ اور قتل کے واقعے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ عوامی حمایت کی بدولت اپنی تحریک کو اس سطح تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ابھی بھی اپنی ساتھی کو انصاف دلانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined