قومی خبریں

کولکاتا عصمت دری و قتل کا واقعہ: ڈاکٹروں کی یونین کا 9 اکتوبر کو ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان

کولکاتا میں میں ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج زور پکڑ رہا ہے۔ آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشنز فیڈریشن نے اس واقعے کے خلاف ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جو 9 اکتوبر کو شروع ہوگی

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹروں کا احتجاج / آئی اے این ایس</p></div>

ڈاکٹروں کا احتجاج / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج زور پکڑ رہا ہے۔ آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشنز فیڈریشن (فیما) نے اس واقعے کے خلاف ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو 9 اکتوبر کو شروع ہوگی۔

Published: 08 Oct 2024, 12:40 PM IST

یہ احتجاج 9 اگست کو پیش آئے ایک سنگین واقعے کے بعد شروع ہوا جس میں مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ عصمت دری اور قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعے نے نہ صرف مغربی بنگال بلکہ ملک بھر میں ڈاکٹروں کے حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔

فیما کے صدر سوورنکر دتہ نے کہا کہ وہ مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ملک گیر احتجاج کا حصہ بن کر اپنے ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Published: 08 Oct 2024, 12:40 PM IST

سوورنکر دتہ نے مزید کہا کہ اس بھوک ہڑتال کا مقصد متاثرہ ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ اور ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ تنظیم نے احتجاجی ہڑتال کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس سنگین مسئلے کو اجاگر کیا جا سکے اور حکومت کو مناسب کارروائی کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

ڈاکٹرز یونین نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بھوک ہڑتال بدھ کے روز شروع ہوگی، جس میں ملک بھر کے ڈاکٹروں سے شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس احتجاج میں مختلف طبی اداروں کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

Published: 08 Oct 2024, 12:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2024, 12:40 PM IST