اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے شکاپور کےرہنےوالے ایک ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے دہلی کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد نرسنگ ہوم اور اسپتال کو مکمل طور سے سیل کردیا گیاہے۔
Published: undefined
مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ شکار پور کے رہنےوالے ایک ڈاکٹر کی طبیعت خراب ہونےپر انہیں گذشتہ 7اپریل کو بلند شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ شکار پور میں ہی اپنا نرسنگ ہوم چلاتے تھے۔ طبیعت زیاہ خراب ہونے پر انہیں دہلی لے جایا گیا جہاں ان کے نمونہ لے کر جانچ کے لئے بھیجا گئے لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی ان کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
ضلع انتظامیہ و محکہ صحت نے متوفی ڈاکٹر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ضلع میں کورونا وائرس سے یہ پہلی موت ہے جبکہ دیگر 9لوگوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔متوفی ڈاکٹر کی بیوی اور بیٹے بھی دہلی میں زیر علاج ہیں۔ان کے نمونے لے کر جانچ کےلئے بھیجے گئے ہیں۔
Published: undefined
وہیں شکار پور کےرہنےوالے ڈاکٹر کی موت کے بعد پولیس ومحکمہ صحت نے ڈاکٹر کے نرسنگ ہوم کو سیل کردیا۔ اس کے آس پاس کے علاقے کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔شکار پور کے انچارج ڈاکتر ششی شیکھر نے بتایا کہ نرسنگ ہوم میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں زیر علاج مریضوں کی فہرست تیار کر کے انہیں قرنطینہ میں بھیجا جارہا ہے۔متوفی ڈاکٹر نے کتنے مریضوں کا علاج کیا اورکون کون اس کے رابطے میں آیا اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined