نئی دہلی: مثبت اور منفی تبدیلیوں ساتھ گزرنے والے سال 2020 میں مشہور و مقبول ویب سائٹ ’ریختہ‘ پر اردو میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی چھ کتابوں میں مرحوم ادیب و نقاد شمس الرحمن فاروقی کا ناول ’کئی چاند تھے سر آسماں‘ اور رحمن عباس کے تین ناولوں کا مجموعہ ’تین ناول‘ شامل ہیں۔ یہ تجزیہ معروف ادبی اور ثقافتی ادارہ ریختہ نے خود پیش کیا ہے۔
Published: undefined
ریختہ نے اپنی ویب سائٹ پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی چھ کتابوں کے نام شائع کئے ہیں جن میں دو شعری اور چار نثری کتابیں شامل ہیں۔ شاعری میں لوگوں نے سب سے زیادہ علامہ اقبال کی کلیات اور ساحر لدھیانوی کی کتاب ’پرچھائیاں‘ پڑھی ہے۔ نثر میں راجندر سنگھ بیدی کا افسانوی مجموعہ ’اپنے دکھ مجھے دے دو‘، شمس الرحمن فاروقی کا ناول ’کئی چاند تھے سر آسماں‘، رحمن عباس کے تین ناولوں کا مجموعہ ’تین ناول‘ اور مشتاق احمد یوسفی کی طنزومزاح کی کتاب ’آب گم‘ شامل ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’ریختہ‘ اردو کتابوں کا سب سے بڑا آن لائن خزانہ ہے اور دنیا بھر کے عاشقان اردو کتابوں تک رسائی کے لیے ریختہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2020 میں بھی موضوعات کو تخیّل کی گرفت میں لے کر تخلیق کے سانچے میں ڈھالنے تک ادبی سفر جاری رہا۔اس ہلاکت خیز سال نے سماجی حسیّت، تہذیبی شعور اور تمدّنی اسباب و عوامل پر تسلسل کے ساتھ آئندہ بھی لکھنے کا سامان مہیا کیا ہے۔ رواں صدی کی اس دہائی کا یہ آخری سال آئندہ کئی دہائیوں تک مختلف انداز میں تغیرات زمانہ کی ترجمانی کرتا رہے گا اور کورونا کی وبا فنونِ لطیفہ، بالخصوص اصنافِ ادب کا موضوع ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز