ہندوستان میں لگاتار بڑھتی مہنگائی کو لے کر اپوزیشن برسراقتدار طبقہ پر شدت کے ساتھ حملہ آور ہے۔ خصوصاً کانگریس لیڈران مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ آج نویں دن ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھویں بار اضافہ کیا گیا۔ اس تعلق سے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بلکہ ایک ٹوئٹ میں ان کی ’ڈیلی ٹو-ڈو لسٹ‘ جاری کر دی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم روزانہ پٹرول-ڈیزل-گیس کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ ان کے روزمرہ کے معمولات میں کچھ کام معین ہیں جن میں ان کا مقصد ہے...
1. پٹرول-ڈیزل-گیس کی قیمت بڑھاؤں
2. لوگوں کی ’خرچے پہ چرچا‘ کیسے رکواؤں
3. نوجوان کو روزگار کے کھوکھلے خواب کیسے دکھاؤں
4. آج کس سرکاری کمپنی کو بیچوں
5. کسانوں کو مزید بے بس کیسے کروں
Published: undefined
واضح رہے کہ آج پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 80 پیسے بڑھ کر 101.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، اور ڈیزل کی قیمت بھی 80 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 92.27 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 85 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی قیمت 115.88 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس کی قیمت فی لیٹر 100.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب