دنیا کے 7 عجوبوں میں شامل تاج محل کے بند کمروں کو کھولنے کی عرضی پر آج الٰہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے عرضی دہندہ کو زوردار پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے عرضی ڈالنے والے ایودھیا بی جے پی لیڈر سے واضح لفظوں میں کہا کہ پی آئی ایل کا مذاق نہ بنائیں۔ عدالت نے ساتھ ہی عرضی دہندہ سے کہا کہ ’’تاج محل کے بارے میں پہلے تحقیق کرو اس کے بعد ہی عرضی ڈالو۔ پہلے پڑھ لیں کہ تاج محل کب اور کس نے بنوایا۔‘‘
Published: undefined
جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے عرضی دہندہ کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ’’پی آئی ایل نظام کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور اس کا مذاق بنانا ٹھیک نہیں۔ تاج محل کس نے بنوایا، اس تعلق سے پہلے تحقیق کرو، یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو تب عدالت آنا۔ تحقیق سے کوئی روکے تب ہمارے پاس آنا۔ اب تاریخ کو آپ کے مطابق نہیں پڑھایا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ بی جے پی کے ایودھیا میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے عدالت میں عرضی داخل کر مطالبہ کیا ہے کہ تاج محل کے 22 کمروں کو کھولا جائے۔ عرضی میں کمروں میں بند راز کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے اسے کھولنے کی گزارش کی گئی ہے۔ عرضی دہندہ رجنیش نے کہا کہ ہندو مذہبی پیشوا اور ہندو تنظیم جہاں تاج محل کو بھگوان شیو کا مندر بتاتے ہیں، وہیں مسلم اسے عبادت گاہ بتا رہے ہیں۔ اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ہی میں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر تاج محل میں بند 22 کمروں کو کھولنے اور اس کی ویڈیوگرافی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined