ممبئی: ممبئی کے ساکی ناکہ میں خیرانی روڈ پر جامع مسجد اہل حدیث کی جانب سے شروع کیے گئے 'کوئی بھوکا نہ سوئے' مشن کے تحت ہر روز کم از کم 800 افراد کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں جمعیتہ اہل حدیث کے امام مولانا عاطف سنابلی نے بتایا کہ اس لاک ڈاؤن کے سبب غریب اور مزدور طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کرنا ہم سب کا فرض عین ہے۔
Published: undefined
انھوں نے کہا کہ کوویڈ ۔19 کی طرح بھوک بھی ایک شدید عارضہ ہے اور یہ ذات، پات، مذہب، دھرم، امیر اور غریب ہر ایک کو متاثر کرتا ہے۔ انھوں نے امید اور خواہیش ظاہر کی کہ اس موقع پر دیگر علاقوں کی مساجد میں بھی اسی طرح کا انتظام کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
انھوں نے بتایا کہ پر جامع مسجد اہلحدیث، خیرانی روڈ کے ذمہ داروں نے اس بات کو محسوس کرکے مقامی نوجوانوں اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے اس کوشش کا آغاز کیا کہ کوئی بھی بھوکا نہ سونے پائے۔ اس کے لیے محتاجوں کی تمام ضروریات زندگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
دو وقت کھانے کے تیار شدہ پیکٹس اور فیملی کے ساتھ رہنے والوں کو راشن اور چھوٹے بچوں کے لیے دودھ اور نقد رقم کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ کھانے میں ویج بریانی، دال کھچیڑی وغیرہ شامل ہے، جسے موجودہ منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی حفظان صحت کے ساتھ پکایا جا رہا ہے اور کھانے پینے کی خدمت کے دوران معاشرتی، فاصلاتی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ مولانا عاطف نےاس بات پر زور دیا کہ دیگر علاقوں کی مساجد میں بھی اسی طرح خدمت خلق کے کاموں کو فوری شروع کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
اسی موقع پر ساکی ناکہ ناکا خیرانی روڈ جامع مسجد اہل حدیث کے سکریٹری محمد الیاس چودھری ( پائپ والے) نے کہا کہ ہم نے یہ کام ایک مشن کے طور پر شروع کیا ہے کہ کم از کم اپنے علاقے میں کوئی بھی ضرورتمند، غریب، محتاج اور بیوہ وغیر کوئی بھی بھوکا نہ رہنے پائے۔ اس لیے 23 مارچ کے بعد سے ہر روز دونوں وقت 800 افراد کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور علاقے میں 200 مکینوں کو راشن کے پیکت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined