دہلی میٹرو اپنے فیز4 کے تحت آنے والے دو کوریڈورز یعنی مجلس پارک سے موج پور (پنک لائن کی توسیع) اور جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشرم مارگ (میجنٹا لائن کی توسیع) کی ضروریات کو پورا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
Published: undefined
فیز 4 کے لیے ڈی ایم آر سی نے نئے ڈپو کے لیے اضافی زمین حاصل کرنے کے بجائے موجودہ ڈپو کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی میٹرو کے چیف ایگزیکٹیو ڈائرکٹر انوج دیال نے کہا کہ مکند پور ڈپو میں کچھ اسٹیبلنگ لائنوں کو مزید وسعت دی جائے گی اور ٹرین کو کھڑا کرنے اور دیکھ بھال کے کام کے لیے کچھ مزید اسٹیبلنگ لائنیں شامل کی جائیں گی۔
Published: undefined
اس وقت مکند پور ڈپو میں 24 اسٹیبلنگ لائنیں ہیں۔ ان میں سے 11 لائنوں کو بڑھایا جا رہا ہے، جو ٹرین کی اسٹینڈنگ کی مرمت کے لیے استعمال کی جائیں گی، جبکہ باقی 13 اسٹیبلنگ لائنوں کو میجنٹا لائن کی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ مجلس پارک میٹرو اسٹیشن (پنک لائن) پر 6 نئی ایلیویٹڈ اسٹیبلائزنگ لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔ یہ ایلیویٹڈ اسٹیبلنگ لائنیں ڈپو پر بوجھ کو کم کر دیں گی اور ان اسٹیبلنگ لائنوں کے کام کرنے کے بعد ٹرین کے انڈکشن ٹائم میں کمی آئے گی۔ یہ لائنیں میجنٹا لائن کے جسولا وہار شاہین باغ میٹرو اسٹیشن پر تعمیر کردہ ایلیویٹڈ اسٹیبلائزنگ لائنوں کی طرح ہوں گی۔
Published: undefined
مسٹردیال نے کہا کہ مکند پور ڈپو کے علاوہ سریتا وہار اور اجرونڈہ کے موجودہ ڈپووں میں بھی اضافی سہولیات کے ساتھ توسیعی کام چلائے جا رہے ہیں تاکہ فیز-4 کی سلور لائن (دہلی ایروسیٹی سے تغلق آباد) اور پہلے سے چل رہی وایلیٹ لائن (لائن -6 - راجہ نہر سنگھ سے کشمیری گیٹ) کو سپورٹ دیا جا سکے۔ان کاموں کے ذریعے دہلی میٹرو نئے ڈپو کی تعمیر اور فیز4 کوریڈورز کے لیے اضافی زمین کے حصول سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے بجائے موجودہ وسائل میں اضافہ کی صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا، اس طرح اخراجات اور افرادی قوت کی ضرورت میں کمی آئے گی۔
Published: undefined
ڈپو پر کئے جانے والے توسیعی کاموں میں پنک اور میجنٹا لائنوں کے نئے ٹیسٹ ٹریک بھی شامل ہوں گے۔ڈپو کی توسیع کے لیے زیادہ تر اسپیئرز کے لیے ٹینڈر پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
فیز4 کے تحت، تین راہداریوں یعنی مجلس پارک سے موج پور (12.31 کلومیٹر)، جنک پوری ویسٹ سے آر کے آشرم مارگ (29.26 کلومیٹر) اور دہلی ایروسیٹی سے تغلق آباد (23.62 کلومیٹر) نئی لائنوں پر دہلی میٹرو کے ذریعے تقریباً 65 کلومیٹر۔ لمبی نئی لائنیں شامل کی جا رہی ہیں۔ ان راہداریوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined