چنئی: ڈی ایم کے نے تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے زیر قیادت مورچہ کے امیدوار کو شکست دے کر ویلور لوک سبھا نشست 8411 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی ایم کے کے کاتھر آنند کو 485340 ووٹ ملے اور شکست خوردہ امیدوار شنموگم کو 477199 ووٹ حاصل ہوئے۔ ڈی ایم کے نے یہ نشست اے آئی اے ڈی ایم سے چھینی ہے۔
Published: undefined
ویلور لوک سبھا سیٹ کے لئے 5 اگست کو ہونے والے انتخاب کے لئے 28 امیدوار تھے ، لیکن اصل مقابلہ شنمونگم اور کاتھر کے مابین تھا۔ ڈی ایم کے خزانچی اور سابق وزیر تعمیرات دورئی مورگن کے بیٹے کاتھر کو کل 4،85،340 ووٹ ملے جبکہ شنموگم نے 4،77،199 ووٹ حاصل کیے۔ نام تمیز کاٹچی امیدوار دیپالکشمی نے 26،995 ووٹ حاصل کیے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے۔ باقی امیدوار وں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔
Published: undefined
ویلور کی نشست سے تیسری بار انتخاب لڑنے والے شنموگم سن 1984 میں منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے 1980 میں ارنی اسمبلی کی نشست سے الیکشن جیتا تھا۔ ویلور میں 18 اپریل کودیگر لوک سبھا کی نشستوں کے ساتھ انتخاب ہونا تھا ، لیکن آنند اور ایک ڈی ایم کے کارکن کی رہائش گاہ سے بڑی رقم برآمد ہونے کی وجہ سے یہ انتخاب منسوخ کردیا گیا تھا۔
Published: undefined
آنند کی فتح کے بعد ، خواتین سمیت ڈی ایم کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچی اور پٹاخے چھوڑ کر مٹھائی تقسیم کی۔ بہت سے کارکنان الورپیٹ میں پارٹی صدر ایم کے اسٹالن کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انہوں نے جیت کی خوشی کا اظہار کیا۔
بعد میں آنند نے ویلور ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ریٹرننگ آفیسر شنموگاسندرم سے انتخابی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined