بنگلورو: کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ سدارمیا ہوں گے اور کانگریس پارٹی نے اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈی کے شیوکمار لوک سبھا انتخابات ہونے تک کرناٹک کانگریس کے صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو منعقد ہوگی۔
Published: undefined
قبل ازیں، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جمعرات کی شام کانگریس قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے تمام ایم ایل ایز کو ایک خط لکھ کر کرناٹک میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شیوکمار نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نو منتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسلرز اور رکن پارلیمنٹ کی ایک میٹنگ شام 7 بجے کوئنز روڈ واقع اندرا گاندھی بھون میں ہوگی۔
Published: undefined
کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے سے قبل بدھ کی دیر رات سے جمعرات کی صبح تک جاری رہنے والی کئی میٹنگوں کے بعد اس مسئلہ کو حل کر لیا گیا۔ میٹنگ میں کھڑگے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور رندیپ سرجے والا اور کرناٹک کے دو تجربہ کار لیڈران نے شرکت کی۔
Published: undefined
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کھڑگے کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران تعطل کو ختم کرنے کے فارمولے کو حتمی شکل دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ جس لیڈر کو زیادہ سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہو، اسے وزیر اعلیٰ منتخب کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined