ریاست بہار کے حاجی پور علاقہ میں اتوار کی دیر شب کانوڑیوں کے ایک گروپ کے ساتھ انتہائی اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 کانوڑیوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانوڑیوں کا یہ گروپ ڈی جے سسٹم کے ساتھ ’جلابھشیک‘ کرنے جا رہا تھا، تبھی راستے میں ڈی جے سسٹم 11 ہزار وولٹ کے ایک تار سے ٹکرا گیا جس سے ڈی جے ٹرالی نے آگ پکڑ لی۔ اس کی زد میں آنے سے 9 کانوڑیوں کی موت ہو گئی ہے اور کچھ دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ حاجی پور کے انڈسٹریل تھانہ حلقہ واقع سلطان پور گاؤں میں پیش آیا۔ حادثہ کی خبر ملنے کے بعد جائے وقوع پر کئی سینئر افسران، پولیس، ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی کانوڑیے پہلیجا گھاٹ سے گنگا جل لے کر بابا ہریناتھ مندر جانے والے تھے اور ساون کی تیسری سومواری پر 5 اگست کو جلابھشیک کرنے کا ارادہ تھا۔ راستہ میں ہی یہ حادثہ پیش آیا جس نے ایک افرا تفری کا عالم پیدا کر دیا۔ حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کو حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہلوکین کے نام امریش کمار، روی کمار، راجہ کمار، نوین کمار، کالو کمار، آشی پاسوان، اشوک کمار، چندن کمار اور امود کمار ہیں۔ یہ سبھی سلطان پور گاؤں کے ہی باشندے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined