قومی خبریں

دہلی میں دیوالی کی رات حادثات اور آگ سے بھرپور، فائر بریگیڈ کو 318 کالز موصول

دہلی میں دیوالی کے موقع پر آگ لگنے کے 318 واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں بس اور بلند عمارت میں آگ لگنے جیسے حادثات شامل ہیں۔ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

آگ کی علامتی تصویر
آگ کی علامتی تصویر 

نئی دہلی: دہلی میں دیوالی کی رات حادثات سے بھرپور ثابت ہوئی، جب مختلف علاقوں سے آگ لگنے کی 318 کالز فائر بریگیڈ کو موصول ہوئیں۔ یہ واقعات 31 اکتوبر سے شروع ہو کر اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

Published: undefined

ایک واقعہ دہلی کے علاقے دوارکا میں پیش آیا، جہاں ایک بس میں سفر کے دوران کسی شخص کے پاس موجود پٹاخوں میں آگ لگ گئی، جس سے پوری بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی طرح، گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی سپرٹیک ایکو ولیج سوسائٹی کی سترہویں منزل پر بھی آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد سوسائٹی کے لوگوں نے فوری طور پر عمارت خالی کی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے مل کر آگ کو قابو میں کیا۔

Published: undefined

غازی آباد کے علاقے اندرا پورم میں بھی ایک فٹ ویئر کی دکان میں شدید آگ لگی جس سے ایک فلیٹ بھی متاثر ہوا۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچیں اور متاثرین کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا۔ دیوالی کی ان تقریبات میں پٹاخوں اور شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کا اہم سبب مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ان حادثات کے ساتھ، دیوالی کے بعد دہلی میں ہوا کا معیار مزید خراب ہو گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی میں 24 گھنٹوں کا اوسطاً آلودگی کا معیار 359 تک پہنچ چکا ہے۔ مختلف علاقوں میں پی ایم 2.5 کی سطح مقررہ حد سے کافی زیادہ ہو گئی ہے، جس سے دہلی کے باسیوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined