قومی خبریں

کرناٹک میں قلمدانوں کی تقسیم، وزیر اعلیٰ کے پاس فائنانس اور نائب وزیر اعلیٰ کو آبپاشی، جی پرمیشور کو ملی وزارت داخلہ

وزیر اعلیٰ سدارمیا وزارت مالیات خود دیکھیں گے جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو آبپاشی اور بنگلورو سٹی ڈیولپمنٹ کا محکمہ ملا ہے، جی پرمیشور کے حصے میں محکمہ داخلہ آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کرناٹک میں کانگریس کی نئی حکومت پہلے دن سے ہی پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ آج 24 کابینہ وزرا کو راج بھون میں حلف دلایا گیا اور پھر ان کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم بھی کی گئی۔ گورنر تھاورچند گہلوت نے نومنتخب وزراء کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارمیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور اسپیکر یو ٹی قادر نے نئے وزرا کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں وزراء میں محکموں کی تقسیم کر دی گئی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارمیا وزارت مالیات خود دیکھیں گے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو آبپاشی اور بنگلورو سٹی ڈیولپمنٹ محکمہ ملا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس کابینہ امور، انٹلیجنس، پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمس و محکمہ اطلاعات بھی رکھا ہے۔ جی پرمیشور کو محکمہ داخلہ دیا گیا ہے۔ ایس ایچ کے پاٹل کو لاء اینڈ پارلیمنٹ افیئرس، کے اے منیپا کو فوڈ اینڈ سول سپلائی و کنزیومر افیئر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پریانک کھڑگے کو دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کرناٹک میں حکومت تشکیل پانے کے ایک ہفتہ بعد آج کابینہ کی توسیع ہوئی۔ 27 مئی کو 24 نئے اراکین اسمبلی نے عہدۂ وزارت کا حلف لیا۔ 20 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت 10 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا، اس طرح اب مجموعی طور پر کرناٹک حکومت میں 34 وزراء ہو گئے ہیں۔ آج جن اراکین اسمبلی کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ان کے نام ہیں ایچ کے پاٹل، کرشنا بائریگوڑا، این چیلووارائے سوامی، کے ونکٹیش، ایچ سی مہادیوپا، ایشور کھنڈرے، کیاتھاسندرا این راجنا، دنیش گنڈو راؤ، شرن بسپا درشناپور، شیوانند پاٹل، تماپور رامپا بلپا، ایس ایس ملکارجن، تنگدگی شیوراج سنگپا، شرن پرکاش رودرپا، پاٹل منکل ویدیہ، لکشمی آر ہیبلکر، رحیم خان، ڈی سدھاکار، سنتوش ایس لاڈ، این ایس بوسیراجو، سریش بی ایس، مدھو بنگارپا، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر اور بی ناگیندر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined