جموں: عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے جموں و کشمیر میں آنے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات متحد ہو کر لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتحاد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ وہ تفرقہ انگیز قوتوں کو جمہوری اسپیس پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔
Published: undefined
عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہفتے کو یہاں اتحاد کے بیشتر لیڈران کی موجودگی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہماری یہاں میٹنگ ہوئی۔ اس کا ایک ایجنڈا آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات بھی تھا'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ لیا ہے کہ ہم یہ انتخابات متحد ہو کر لڑیں گے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ اختلاف کے باوجود اہم بات یہ ہے کہ ہم تفرقہ انگیز قوتوں کو جمہوری اسپیس پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں'۔
Published: undefined
سجاد لون نے کہا کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے لیڈران پہلی بار جموں آئے ہوئے ہیں اور یہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد، جن میں سیاسی اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی شامل تھے، نے ہمارے ساتھ ملاقات کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ جو جذبات ہم نے کشمیر میں دیکھے وہی جذبات ہم نے یہاں بھی پائے۔ جن سے بھی ہم نے ملاقات کی ہم نے ان کو مشکلات میں گھرا ہوا پایا۔ وہ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں سے نا خوش ہیں'۔
Published: undefined
قبل ازیں عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے یہاں مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بٹھنڈی میں واقع رہائش گاہ پر ہفتے کی صبح گیارہ بجے شروع ہوا تھا۔ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ بھی اعلامیہ کے ارکان سے ملاقی ہوئے۔ علاوہ ازیں سکھ، پنڈت اور گجر و بکروال برادریوں کے وفود نے بھی عوامی اتحاد کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔
Published: undefined
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ اپنے ایک ساتھی انیتا ٹھاکر کے ساتھ آج گپکار اعلامیہ کے اراکین کے ساتھ ملاقی ہوئے'۔ انہوں نے اپنے مزید ٹوئٹس میں کہا کہ جموں میں عوامی اتحاد کے اراکین نے آج سکھ، پنڈت، گجر و بکروال، ایس سی اور او بی سی براداریوں کے وفود کے ساتھ ملاقات کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں اعلامیہ کے اراکین کی دو میٹنگیں ہوئیں اور اس کے علاوہ اس کے بعض اراکین نے عمر عبداللہ کی سربراہی میں لداخ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف وفود کے علاوہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس، اسلامیہ اسکول کرگل اور امام خمینی میمورل ٹرسٹ کے وفود کے ساتھ ملاقات کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز