اترپردیش میں ضلع ایٹہ انتظامیہ نے پیس کمیٹی کی میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ الوادع اور عید کی نماز کو سڑک پر پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
سی او سٹی دفتر میں ہوئی اعلی سطحی پیس کمیٹی کی میٹنگ میں سرکل افسر کالو سنگھ نے منگل کو کہا کہ الوداع اور عید کی نماز سڑک پر نہیں پڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ذریعہ لاؤڈ اسپیکر کے ضمن میں دی گئی ہدایت پر بھی عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔ جن مندر،مسجد یا دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر بغیر اجازت کے لگے ہیں ان سے اجازت طلب کر نے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
سنگھ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ڈیسیبل میں ایک طے شدہ میعار طے کیا ہے۔ اس حد سے زیادہ آواز کرنے پر لاؤ ڈ اسپیکر کو اتار دیا جائے گا۔ کافی لاؤڈ اسپیکر آج اتار ےجاچکے ہیں جو بچے ہیں انہیں بھی نوٹس دے رہے ہیں انہیں بھی اتارا جائے گا وہ اجازت لیں گے اور طے شدہ ڈیسیبل تک بجائیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات عوامی مقامات پر پوجا۔پاٹ سبھی کے لئے ہے ۔ آمدورفت کسی طرح سے متاثر نہ ہو اس طرح کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ چاہئے وہ الوداع کی نماز ہو یا چاہئے عید کی نماز یا دیگر کسی بھی مذہ کا کوئی اور پروگرام۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined