نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں خیمہ میں رہ رہے روہنگیائی مہاجرین کے درمیان کمبل، جیکٹ، اسکول بیگس وغیرہ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی، جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ہند کی سربراہی میں ایک مرکزی وفد نے ان متاثرین کے احوال و کوائف سے آگاہی کے لیے جموں میں واقع ان کے خیموں کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کا اظہار کیا۔ جموں کی ناقابل برداشٹ ٹھنڈ میں میدان میں خیمہ بنا کر رہ رہے ان مظلوم ترین انسانوں کے درمیان 500 کمبل، 350 جیکٹس اور 140 بچوں کے درمیان اسکولی بیگس اور بیوہ خواتین کے لیے علیحدہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان کے درمیان چل رہے دینی ادارے کرایہ کے خیموں میں چلتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے علماء کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی اور مدرسوں کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے ان کے کرایے بھی ادا کیے۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد کے اندازہ کے مطابق یہاں 1700 خاندان بستے ہیں۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے معصوم بچوں سے بات چیت بھی کی اور ذمہ داروں سے احوال بھی دریافت کیے۔ وہاں کی 27 کمیٹیوں سے خصوصی میٹنگیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ’’روہنگیا انتہائی مظلوم قوم ہے۔ ان کی ایک بڑی تعداد ہمارے ملک میں رہتی ہے۔ وہ جب تک اس ملک میں ہیں، ان کی ہر طرح سے مدد ہماری دینی اور ملکی ذمہ داری بنتی ہے۔ ہم انسان ہیں اور یہ انسان کا فطری احساس ہے کہ وہ بے گھروں کو سہارا دے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب نے جمعیۃ کے احباب و دیگر سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاتفریق مذہب متاثرہ افراد اور مظلوموں کی مدد کو اپنی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ان کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا اخلاق قاسمی دہلی، کشمیر سے مولانا حمید اللہ میر باندی پورہ، مولانا مفتی عنایت اللہ امام و خطیب جامع مسجد جموں، مولانا طارق صدر تنظیم ائمہ مساجد جموں، مفتی سعید اللہ، مفتی اعجاز الحسن بانڈے، حافظ مسیح اللہ، ماسٹر عبدالقادر کشتوار شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز