کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار گرو پرساد کا انتقال ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملے شواہد اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ان کی موت غیر طبعی ہوئی ہے۔ ان کی نعش بنگلورو میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔ ان کے پڑوسیوں نے ان کے گھر سے آنے والی تیز بدبو کے بارے میں شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے وہاں سے گرو پرساد کی مسخ شدہ نعش برآمد کی۔
Published: undefined
پولیس افسران کا ماننا ہے کہ گرو پرساد کی موت کچھ روز قبل ہی ہو چکی تھی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کی موت کب اور کیسے ہوئی۔ گرو پرساد 52 سال کے تھے اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔
Published: undefined
ہدایتکار گرو پرساد کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں میں سے ایک تھے۔ ان کی پیدائش 2 نومبر 1972 کو کرناٹک کے بنگلورو میں ہوئی۔ سال 2006 میں انہوں نے فلم ’ماتا‘ کے ذریعہ بطور ہدایتکار اپنا ڈیبیو کیا، جو ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ ان کی دوسری فلم ’ایڈیلو منجو ناتھ‘ بھی ہٹ ہو گئی۔ دونوں فلموں کے لیے انہیں کئی ایوارڈز حاصل ہوئے تھے۔
Published: undefined
موت سے قبل گرو پرساد اپنی آنے والی فلم ’ایڈے ما‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، لیکن ان کی موت کے بعد اس فلم کی شوٹنگ ادھوری رہ گئی ہے۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری نے ایک بہترین ہدایتکار کھو دیا ہے۔ ان کی اچانک موت سے ان کے اہل خانہ کے لیے یہ یقین کرنا کافی مشکل ہو رہا ہے کہ انہوں نے یہ انتہائی قدم کیسے اٹھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined