بینکوں سے متعلق آپ کے پاس کوئی کام ہے تو جلد سے جلد نمٹا لیں، کیونکہ اگلے مہینے یعنی اکتوبر میں 11 دنوں تک بینک بند رہنے والے ہیں۔ اس لیے آپ کو یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ کس کس دن بینک بند رہیں گے۔ بتا دیں کہ اکتوبر کے مہینے میں کئی بڑے تہوار پڑنے والے ہیں جس کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔
Published: undefined
آئندہ مہینے 2 اکتوبر سے چھٹی کی شروعات ہو رہی ہے اور اس چھٹی و تہواروں کا سلسلہ 29 اکتوبر تک چلتا رہے گا۔ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی پیدائش کا دن ہے اور بینکوں میں اس دن کام نہیں ہوگا۔ 6 اکتوبر کو اتوار ہے جب کہ 7 اکتوبر کو نومی اور 8 اکتوبر کو دسہرا ہے جس کے پیش نظر بینک بند رہے گا۔ اس کے علاوہ 12 اکتوبر کو مہینے کا دوسرا ہفتہ اور 13 اکتوبر و 20 اکتوبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ پوری فہرست اس طرح ہے...
Published: undefined
Published: undefined
درج بالا تاریخوں کو چھوڑ کر باقی دنوں میں بینک کھلا رہے گا اور اسی دن آپ اپنا کام مکمل کرنے بینک جائیے۔ حالانکہ اے ٹی ایم مشینیں ان چھٹی کے دنوں میں بھی چلتی رہیں گی اور اس سے یپسے نکالنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ ویسے اگر اے ٹی ایم سے پیسہ ختم ہو جائے گا تو لوگوں کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اگر بینک بند ہونے کے دن اے ٹی ایم میں پیسہ ختم ہوا تو پھر بینک کھلنے کا انتظار کرنا ہی پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز