لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کی رکن پرگیہ ٹھاکر کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل کی پارلیمنٹ میں تعریف کے معاملہ پر پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک ہنگامہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز ایک طرف جہاں لوک سبھا حزب اختلاف میں حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے نعرے بازی کی، وہیں دوسری طرف لکھنؤ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST
یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریس کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوئے اور راجدھانی لکھنؤ کے جی پی او پارک میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر دھرنے دینے کے ساتھ بی جے پی اور پرگیہ ٹھاکر کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مہاتما گاندھی کے پسندیدہ ’بھجن رگھوپتی راگھو راجہ رام‘ اور ’وشنو جن تے دینے کہیے‘ بجائے گئے۔ علاوہ ازیں، ’پرگیہ ٹھاکر شرم کرو‘، ’پرگیہ ٹھاکر کو برخاست کرو‘، جو گوڈسے کا یار ہے، ملک کا غدار ہے جیسے نعرے بلند کیے گئے۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST
دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ کل ’جمہوریت کے مندر‘ میں ملک کی موجودہ حکمران بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے جو بیان دیا ہے اس سے پارلیمنٹ کا وقار تار تار ہو گیا ہے۔ اس بیان نے پورے ملک میں لوگوں کو شدید تکلیف پہنچائی ہے۔ کانگریس پارٹی گاندھی جی کے اصولوں پر عمل کرنے اور ان کے خیالات پر عمل کرنے والی جماعت ہے۔ جن لوگوں نے ان کا قتل کیا، ایسے لوگوں کی پارلیمنٹ میں تعریف کرکے گناہ عظیم کو انجام دیا ہے۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST
انہوں نے کہا جو لوگ جرائم میں ملوث تھے، کئی معاملات میں مطلوب تھے، ان لوگوں کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا اور انہیں ارکان پارلیمنٹ بنا دیا۔ ایک طرف، بی جے پی گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش پر تقاریب منعقد کر رہی ہے، ملک اور ریاستوں میں جگہ جگہ پادیاترا کا اہتمام کرتی ہے اور خصوصی اجلاس طلب کر کے گاندھی جی پر بحث کرتی ہے اور دوسری طرف اسی کے ارکان پارلیمنٹ اپنے بیانات سے اس ملک کی روح کو زخمی کر رہے ہیں۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST
اجے کمار للو نے کہا کہ احتجاج کے ذریعہ وہ بی جے پی کے لوگوں اور حکومت کو آگاہ کر دینا چاہتے ہیں کہ آپ کا کردار اب پورے ملک کے سامنے اجاگر ہو چکا ہے، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ گاندھی جی کی تعلیمات کے ساتھ ہو یا گوڈسے کے نظریہ پر عمل کروگے۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST
انہوں نے کہا کہ اب صفائی اور ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا۔ کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اگر آپ گاندھی کے خیالات کے حامی ہیں اور واقعی آپ گاندھی جی کے نظریہ پر عمل کرتے ہوئے ان کی 150 ویں یوم پیدائش منا رہے ہیں، تو فوری طور پر پرگیہ ٹھاکر کی رکنیت ختم کر دیں اور انہیں پارٹی سے نکالنے کے ساتھ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائیں۔ بصورت دیگر آپ کی خاموشی یہ ثابت کر دے گی کہ آپ گوڈسے کے نظریہ کے حامل لوگ ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر نے باور کراتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی یہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بی جے پی پرگیہ ٹھاکر کی رکنیت ختم نہیں کرے گی۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Nov 2019, 5:45 PM IST