سری نگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اتوار کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی، جس دوران اسٹیٹ ہڈ کی بحالی، نوجوانوں کی رہائی اور دوسرے مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ ایل جی نے الطاف بخاری کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اپنی پارٹی کے ایک وفد جس کی سربراہی الطاف بخاری کر رہے تھے نے اتوار کے روز راج بھون سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔
Published: undefined
ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ایل جی کو اسٹیٹ ہڈ کی بحالی اور دوسرے اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ حال کے دنوں میں بھرتی ایجنسی کی جانب سے جو تحریری امتحانات منسوخ کئے گئے اُس پر بھی بات ہوئی اور ایل جی صاحب نے یقین دلایا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔
Published: undefined
الطاف بخاری نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ایل جی نے بتایا کہ رواں ہفتے ہی اُبھارے گئے مسائل اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لائیں گے۔ نظر بند نوجوانوں کی رہائی کے بارے میں الطاف بخاری نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا کو اس بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی اور اُنہوں نے یقین دلایا کہ اس معاملے پر بھی غور وغوض ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز