وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد اتر پردیش کے برہمن سماج میں حکومت کے خلاف ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس بڑھتی ناراضگی کے بیچ اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ مست نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی وجے مشرا کو لے کر کہا ہے کہ اگر ان کے عزت نفس پر بات آئے گی تو وہ خود ہی ٹھوک دیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے ویریندر سنگھ اور وجے مشرا کی دشمنی کوئی نئی نہیں ہے۔ 2019 میں بلیا سے پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہونے سے پہلے ویریندر سنگھ مست بدوہی سے ہی رکن پارلیمنٹ تھے اور وجے مشرا بدوہی کے ہی رکن اسمبلی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ اس وقت ویریندر سنگھ بدوہی کے دورے پر ہیں۔
Published: undefined
کچھ دن پہلے وجے مشرا نے ویریندر سنگھ پر کئی سنگین الزام لگائے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ویریندر سنگھ اور کئی دوسرے ٹھاکر رہنما ان کا قتل کرانا چاہتے ہیں، اس پر جب ویریندر سنگھ سے سوال کیے گئے تو انہوں نے یہ ٹھوکنے والی دھمکی دی۔ ویریندر سنگھ مست نے کہا ’’میں نہ قتل کراتا ہوں اور نہ ہی کسی مجرم کی پرواہ کرتا ہوں۔ میری جہاں پر سماجی اور سیاسی تربیت ہوئی ہے وہاں مجھے عزت کے ساتھ جینا سکھایا ہے۔ ایسے میں اگر میری عزت پر کسی طرح کے خطرے کے حالات آتے ہیں تو میں کسی مجرم کی تلاش نہیں کروں گا بلکہ خود ہی ٹھوک دوں گا۔‘‘
Published: undefined
کانپور میں گینگسٹر وکاس دوبے انکاؤنٹر کے بعد سے اتر پردیش میں برہمن ووٹ کو لے کر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی یہ کوشش ہے کہ برہمن ووٹ ان کی طرف آ جائے اور اگر ایسا ہوتا ہے کہ برہمن ووٹ بی جے پی سے ہٹ جاتا ہے تو بی جے پی کے لئے ریاست میں مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔
Published: undefined
لکھیم پور کھیری سے تین مرتبہ کے آزاد رکن اسمبلی نیویندر مشرا کے قتل کے بعد اتر پردیش میں یوگی حکومت کے خلاف برہمن مخالف ہونے کی آواز بلند ہو گئی ہے۔ واضح رہے ایک زمینی تنازعہ کو لے کر نیویندر مشرا کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ سنجے سنگھ نے بھی کہا ہے کہ اتر پردیش میں ایک خاص ذات کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز